مسلم حکمرانوں کو اسلاف کی تاریخ پڑھنی چا ہیے : دائود رضوی

مسلم حکمرانوں کو اسلاف کی تاریخ پڑھنی چا ہیے : دائود رضوی

اسلامی تعلیمات سے دوری کے با عث دنیا بھر میں مسلمان محکومی کی زندگی گزار رہے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)غزوئہ بدر تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جب 313 مسلمانوں نے اپنے سے 3گنا بڑے مسلح گروہ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی،انہیں اللہ اور اس کے پیارے حبیبؐ کی خاص مدد حاصل تھی۔ان خیالات کا اظہار مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے شہدا بدر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں مسلمانوں کی تعداد ڈیڑ ھ ارب سے زیادہ ہے اور وطن عزیز پاکستان ایٹمی طاقت ہے لیکن اس کے باوجود مسلمان دنیا بھر میں محکومی کی زندگی بسر کررہے ہیں جس کی بڑی وجہ ایمان کی کمزوری اور اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے اور عددی لحاظ سے ایک عظیم قوت ہونے کے باوجود امت مسلمہ اس وقت زوال کا شکار ہے ،اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اپنے اسلاف کی تاریخ پڑھنی چا ہیے جنہوں نے اپنے عقیدہ کی پختگی اور کردار و عمل سے دنیا پر حکمرانی کی جبکہ آج سب کچھ ہوتے ہوئے بھی ہم دنیا کے ہر حصے میں اغیار کی سازشوں اور مظالم کا شکار ہوچکے ہیں۔صاحبزادہ داؤد رضوی نے مزید کہا کہ آج بھی مسلمان اللہ اور اس کے رسولؐ کے فرمودات پر عمل پیرا ہو جائیں تو عظیم طاقت بن کر دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں