ضلعی محتسب آفیسر کی کھلی کچہری ، صفائی نہ ہونے کی شکایات

ضلعی محتسب آفیسر کی کھلی کچہری ، صفائی نہ ہونے کی شکایات

احمدنگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )صفائی کے ناقص انتظامات،علاقہ بھر میں کوڑے کے ڈھیروں کے خاتمہ سمیت قبرستان و ہسپتال کی چار دیواری کی تعمیر کرائی جائے ،

صوبائی محتسب پنجاب کے ضلعی آفیسر وزیر آباد /گجرات محمد افضل زکی کی یونین کونسل احمد نگر میں کھلی کچہری کے دوران عوام پھٹ پڑے ،دو درجن سے زائد شکایات درج کرائیں۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پرصوبائی محتسب پنجاب ڈاکٹر ساجد یوسفانی کے حکم پر یونین کونسل احمد نگر میں ضلعی محتسب آفیسر وزیر آباد /گجرات محمدافضل ذکی نے غیر ضروری تاخیر یا غیر منصفانہ سلوک سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائی جس میں علاقہ بھر میں کوڑے ڈھیروں کے خاتمہ سمیت قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر اور ہسپتال کی چار دیواری کی تعمیرکرانے کی استدعا کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں