تتلے عالی :مختلف محکموں کی جعلی ٹیمیں متحرک،رقوم بٹورنے لگیں
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں مختلف محکموں کی جعلی ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق تتلے عالی او ر نواحی علاقوں میں سوئی نادرن گیس کمپنی،میونسپل کمیٹی،ضلع کونسل،انڈسٹریز ولیبر ڈیپارٹمنٹ ،سول ڈیفنس ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سمیت مختلف صوبائی و وفاقی محکموں کی جعلی ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں جو گاڑیوں پر سوار ہوکرکاروباری افراد،دکانداروں کو بلیک میل کر کے بھتہ لے رہی ہیں، ٹیموں میں خواتین بھی شامل ہیں،مقامی افراد کی سرپرستی میں بنی ٹیمیں سوئی گیس،بجلی کے گھریلو کنکشن پر کمرشل استعمال کروا کر لاکھوں روپے ماہانہ وصول کر رہی ہیں اور انکار پر شکایت درج کروا کر میٹر اتار کر دفتر میں جمع کروا دیا جاتا ہے جبکہ دوبارہ لگوانے کیلئے بھی80ہزار سے ایک لاکھ روپے تک وصولی کی جا رہی ہے ،اسی طرح رہائشی وکمرشل عمارتوں کے نقشہ کی منظوری،باٹ،ترازوں کو پاس کرنے والی ٹیمیں بھی روزانہ کی بنیاد پرمختلف علاقوں میں متحرک دکھائی دی جا رہی ہیں،اہل علاقہ نے جعلی ٹیموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔