سمبڑیال:انتظامیہ ،پیرا فورس مہنگا ئی روکنے میں ناکام

سمبڑیال:انتظامیہ ،پیرا فورس مہنگا ئی روکنے میں ناکام

سمبڑیال(سٹی رپورٹر ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آڑ میں منافع خوروں کی طرف سے مصنوعی مہنگائی کی بہتی ‘‘گنگا’’ میں ہاتھ دھوتے ہوئے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری،

 رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہو گیا انتظامیہ اور پیرا فورس منافع خوروں پر کنٹرول نہ کرسکی، سمبڑیال وگردونواح میں مہنگائی آسمان کو چھونے لگی، سرکاری ریٹ لسٹ کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ ماہِ رمضان میں سمبڑیال شہر و گردونواح میں مہنگائی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بڑھنے کی آڑ میں منافع خوروں نے مصنوعی مہنگائی سے عوام کا جینا حرام کر دیا ، بیشتر علاقوں میں سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزیاں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کے مطابق سبزی، گوشت، دودھ، پھل، سبزیاں اور دیگر روزمرہ اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں سے کہیں زیادہ قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ تھوک مارکیٹ میں بار بار قیمتوں میں اضافے اور غیر مستحکم معاشی حالات کے باعث نرخوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں