گیپکو ٹیم پر تشدد ، ملزموں کی عدم گرفتاری پر کام بند

گیپکو ٹیم پر تشدد ، ملزموں کی عدم گرفتاری پر کام بند

کامونکے (نامہ نگار )گیپکو ٹیم پر تشدد کرنے والے بااثر افراد کی عدم گرفتاری کے خلاف ملازمین نے ہڑتال کر کے کام بند کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل سب ڈویژن نمبر2 میں تعینات گیپکو ملازمین نے 40ہزار روپے سے زائد بل کی عدم ادائیگی پر اقبال ٹاؤن کے رہائشی ہمایوں ذوالفقار ورک کا بجلی میٹر اتار لیا تھا۔ سوموار کے روز لائن مین غلام فرید، اسسٹنٹ لائن مین محمد نوید، عبدالمجید، خالد اور ڈرائیور طاہر رشید دوبارہ اقبال ٹاؤن میں کام کر رہے تھے کہ اسی دوران ہمایوں ذوالفقار ورک اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے اسلحہ کے زور پر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ صدر پولیس نے گیپکو سب ڈویژن نمبر2 کے ایس ڈی او عمیر ظہیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ واقعہ کے خلاف گزشتہ روز ڈویژن نمبر1،2 اور3 کے ملازمین نے مکمل ہڑتال کر کے کام بند کر دیا اور پولیس سے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں