ڈپٹی کمشنر کا کامونکی میں صفائی کا جائزہ ، سائلین کے مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر کا کامونکی میں صفائی کا جائزہ ، سائلین کے مسائل سنے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔

 دورے کے دوران انہوں نے میونسپل کارپوریشن دفتر اورکامونکی میں قائم ای بزنس سہولت ڈیسک، زیر تعمیر ماڈل بازار ایمن آباد، جی ٹی روڈ اور دیگر شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کامونکی میں سائلین کے مسائل بھی سنے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زرغونہ خالد بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے میونسپل کارپوریشن دفتر شیخوپورہ موڑ جی ٹی روڈ اور کامونکی میں قائم ای بزنس سہولت ڈیسک کا معائنہ کرتے ہوئے حکومتی پالیسی کے مطابق کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فراہم کی جانے والی آن لائن سروسز کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کی جائیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایمن آباد موڑ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تعمیر ماڈل بازار منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے انہیں جاری خوبصورتی کے کاموں اور منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماڈل بازار منصوبہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی آمد و رفت میں بھی آسانی پیدا کرے گا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں مختلف انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں