گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی پر 12دکانیں سیل، 23افراد گرفتار

گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی پر 12دکانیں سیل، 23افراد گرفتار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک روز کے دوران 3ہزار 934 چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔

 گراں فروشی اور اوورچارجنگ پر 5لاکھ 7ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ اوورچارجنگ پر 142 اور ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی پر 11 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس دوران 12 دکانیں سیل کی گئیں اور 23 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یکم رمضان سے اب تک ضلع بھر میں 66ہزار 264 چھاپہ مار کارروائیاں کی جا چکی ہیں جن کے دوران گراں فروشی پر ایک کروڑ 33 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 509 دکانیں سیل اور 566 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں