لدھیوالہ:جعلی ا شٹام پیپر کا تنازع ، خاتون پر تشدد ،بیٹا یرغمال
سرفراز کی غیر موجود میں طارق گھر گھس آ یا، اہل محلہ نے دونوں کی جان چھڑائی
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )عدالت میں جعلی ا شٹام پیپر کی منسوخی کا دعویٰ کرنے کی رنجش پرمسلح شخص کا ساتھی کے ہمراہ الیاس کالونی میں محنت کش کے گھر دھاوا خاتون پر تشدد 9 سالہ بیٹے کو یرغمال بنا لیا شور سن کر لوگوں نے ماں بیٹے کو بچایا ملزم قتل کی دھمکیاں د یتے فرار ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقے الیاس کالونی کے رہائشی سرفراز نے طارق محمود کی جانب سے بنائے گئے جعلی اشتام پیپر کی منسوخی کے لئے دیوانی عدالت میں دعویٰ کر رکھا تھا جسکا طارق محمود کو رنج تھا گزشتہ روز سرفراز کی غیر موجودگی میں طارق مسلح پسٹل اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ سرفراز کے گھر کی دیوار پھاند کر داخل ہوا اور اس کے 9 سالہ بیٹے فیضان کو یرغمال بنا کر اس کی اہلیہ شبانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اہل محلہ نے شور کی آواز سن کر ماں بیٹے کو ملزموں کی چنگل سے آزاد کروایا پولیس مددگار15 پر فون کرنے پر دونوں ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے تھانہ لدھیوالہ پولیس نے زخمی خاتون شبانہ بی بی کی درخواست پر ملزم طارق محمود اور اسکے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔