آئل ایجنسی میں آتشزدگی پٹرول وموٹرسائیکل جل گیا

 آئل ایجنسی میں آتشزدگی  پٹرول وموٹرسائیکل جل گیا

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)آئل ایجنسی میں آتشزدگی ،پٹرول وموٹرسائیکل جل گیا۔

 نواحی گاؤں چکوڑی شیرغازی میں بنیادی مرکزصحت کے قریب اویس کی پٹرول ایجنسی میں نامعلوم وجوہات پر آگ بھڑک اٹھی،آگ کی زدمیں آکر دکان میں کھڑاموٹرسائیکل بھی جل کرراکھ بن گیا، ساتھ والی دکان بھی متاثر ہوئی،فائربریگیڈ کی گاڑی اور عملہ نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں