پٹرولیم قیمتیں بڑھاکر عوام کو زندہ درگور کر دیا گیا:ناصر چیمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)ایم پی اے پی پی 59چوہدری ناصر چیمہ نے بدوکی گوسائیاں میں احمد رضا چیمہ کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر شرکائسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
47فارم کی پیداوار مسلط شدہ بے حس حکمران جماعت نے رات کے اندھیرے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے مہنگائی کے طوفان نے غریب متوسط طبقہ سے عید کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں تیل کی قمیتوں میں کمی ہونے کے باوجو د قیمتوں میں کمی کا اعلان نہ کرنا سراسر ناانصافی اور عوام دشمنی کامنہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں طبی سہولیات بھی فراہم نہ کرنے سے انکے جمہوریت پسند دعوی ٰ کرنے کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے یہ صرف انتقامی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں اور عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے ہیں مگر انکا یہ خواب ہے جو کبھی بھی پورانہ ہوگا عوام آج بھی عمران خاں سے محبت کرتے ہیں ۔