چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز میں نوٹیفکیشن تقسیم

چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے  چیئرمینز میں نوٹیفکیشن تقسیم

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر کی صنعتوں اور کاروبار کی ترقی کیلئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار صدر چیمبر مظاہر حسین زیدی نے چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز میں نوٹیفکیشن کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے کیا۔سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن، نائب صدر راشد رفیق بھٹہ، صدر پریس کلب افتخار بٹ، ثمر رضا اور ڈاکٹر خالد محمود بھی موجود تھے ۔ اس موقع پرملک طارق جاوید کو چیئرمین امپورٹ، خالد مغل کو مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز، مختار احمد کو فش اینڈ فاسٹ فوڈ،پروفیسر شبیر رانا کو ایجوکیشن، ندیم اختر کو الیکٹرو پلیٹنگ کیمیکل اینڈ پالشنگ مٹیریل، شبیہ الحسن کو ہومیوپیتھی، سمیع الحسن خالد کو ویڈیو فلمز اینڈ فوٹوگرافی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین اور طارق طور کو امپورٹ ایکسپورٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین کانوٹیفکیشن دیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں