نئی حد رفتار کی خلاف ورزی پر جرمانے شروع
گوجرانوالہ،کامونکے (کرائم رپورٹر،تحصیل رپورٹر)کفایت شعاری پالیسی کے تحت ہائی ویز کی حد رفتار تبدیل کر دی گئی ۔
ترمیم شدہ سپیڈ لمٹ کے مطابق اب موٹر کار اور LTV کی حد رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ psv اور htv کی حد رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ تھری گوجرانولہ میں بھی مقرر ہ سپیڈ لمٹ سے متعلق بینرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ ٹال پلازوں پر بریفنگ اورنئی حد رفتار کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا آغاز کر دیا گیا۔