تعلیمی افسروں کاامتحانی مراکز کادورہ ، انتظامات کاجائزہ

تعلیمی افسروں کاامتحانی مراکز  کادورہ ، انتظامات کاجائزہ

منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن نزہت کلثوم شہزادی نے ایجوکیشن آفیسر راجہ جہانزیب کے ہمراہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول ماجھی، گورنمنٹ ہائی سکول ہریہ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ریلوے ملکوال اور گور نمنٹ ہائی سکول رفیع السلام میں امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

جہاں پیکٹا گریڈ8 اورایس بی اے کے امتحانات پر صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور امتحانی انتظامات سمیت طلباکیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔سی ای او ایجوکیشن نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کو اایس او پیز کے مطابق امتحانات کے شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے طلبائکی رولنمبر سلپس،حاضری شیٹ اور امتحانی کاپیاں بھی چیک کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں