صارفین کے حقوق کا تحفظ ہمارا اولین فرض :تصور شہزاد

 صارفین کے حقوق کا تحفظ ہمارا اولین فرض :تصور شہزاد

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل حافظ آباد تصور شہزادکاکہنا ہے کہ۔۔۔

صارفین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں ہر ممکن ریلیف کی فراہمی ہمارا اولین فرض ہے ۔صوبہ بھر میں صارفین کے تحفظ کا قانون نافذ العمل ہے ۔ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے ۔ جسکے تحت صارفین کو انکے حقوق سے محروم رکھنے والے کاروباری افراد کیخلاف قانونی کارروائیوں کو مزید سخت بنایا جائیگا۔صارفین کے حقوق کے لیے کنزیومر پروٹیکشن کونسل ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ ملکر عوام میں خصوصی آگاہی مہم چلا رہی ہے تا کہ ہر صارف و شہری کو کنزیومر پروٹیکشن کے حوالے سے مکمل شعور و آگاہی ہو ۔ انکاکہنا تھا کہ تمام دکاندار ،تاجر اور کاروباری افراد خریداری کرنے والوں کو رسید جاری کرنے اور دکانوں اور کاروباری مراکز پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے پابند ہیں اور اگر کوئی دکاندار اپنے گاہک کو خریداری کی رسید جاری نہیں کر یگا تو اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں