بچوں کی لڑائی پر تین افراد کا دکاندار پر ڈندوں سے تشدد
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)بچوں کی لڑائی کی رنجش پر تین افراد کا ڈندوں سوٹوں سے دکاندار پر تشدد، دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔مدوخلیل کے رہائشی دکاندار اقبال کے بچوں کاافتخار کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جسکی معززین نے صلح بھی کروا دی تاہم افتخار نے رنجش رکھتے ہوئے شہباز اور نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اقبال کی دکان پر دھاوا بول دیا اور اسے گھسیٹ کر سربازار لا کر ڈنڈوں سوٹوں اور ٹھڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لوگوں کے بیچ بچاو کرانے پر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔