ڈپٹی کمشنر کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، او پی ڈی، لیبارٹریز اور دیگر طبی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور تیماداروں سے ملاقات کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔