منڈی بہا ئو الدین:لائیو سٹاک کے افسروں اور عملہ میں موٹر سائیکلیں تقسیم
منڈی بہا ئو الدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ویٹرنری آفیسرز اور فیلڈ سٹاف میں موٹر سائیکلز تقسیم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں تقریب منعقد ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ویٹرنری آفیسرز اور فیلڈ سٹاف میں موٹر سائیکلز کی چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیا اللہ گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو سٹاک منڈی بہا ئو الدین ڈاکٹر رضوان، پھالیہ ڈاکٹر مسعود، ملکوال ڈاکٹر وقاص احمد اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیاء اللہ گوندل نے بتایا کہ ٹرانسپورٹیشن اور موٹر سائیکل کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بغیر کسی سود کے 3 سال کی ماہانہ آسان اقساط پرویٹرنری آفیسرز میں 14جبکہ فیلڈ سٹاف میں 56موٹر سائیکلز تقسیم کی جا رہی ہیں۔ نئی موٹر سائیکلز محکمہ لائیو سٹاک کی استعداد کار میں اضافے کا سبب بنیں گی۔