کامونکے :خاتون سمیت 2افراد نے کیمیکل پی لیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون سمیت دو افراد نے کیمیکل پی لیا۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز فیاض ٹاؤن کی 20سالہ ملائکہ نے شوہر سے جھگڑے کے باعث جبکہ موضع چنڈالی کے پچیس سالہ شہزاد نے گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر کیمیکل پی لیا۔ دونوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر ملائکہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ۔