نوشہرہ :کار کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق‘ اہلیہ زخمی

 نوشہرہ :کار کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق‘ اہلیہ زخمی

35سالہ شہباز موقع پر ہی دم توڑ گیا ، ورثا نے قانونی کارروا ئی سے انکار کر دیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ زخمی ہو گیا ۔ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر بیگ پور گاؤں کے قریب 35 سالہ شہباز سکنہ سنت پورہ بیوی شمیم بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آ گیا ،حادثے کے نتیجے میں شہباز سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ معمولی زخمی ہوئی، ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی خاتون کو گھر لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں