عیدالفطر پر صفائی کا جامع پلان تیار کرنے کے احکامات

عیدالفطر پر صفائی کا جامع پلان تیار کرنے کے احکامات

زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانے کیلئے تمام یونین کونسلز میں خصوصی مہم چلائی جائیگی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد قاسم نے عیدالفطر کے موقع پر 5 روزہ صفائی کا خصوصی اور جامع پلان تیار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر کے موقع پر گوجرانوالہ شہر اور ڈویژن کے چاروں اضلاع کی 13 تحصیلوں میں شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں۔اس سلسلے میں سی ای او جی ڈبلیو ایم سی محمد قاسم نے افسر وں ، مانیٹرنگ اسٹاف اور کنٹریکٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ چاند رات سے لے کر عید کے تیسرے دن تک فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور صفائی کے انتظامات کو مؤثر انداز میں یقینی بنائیں۔سی ای او محمد قاسم کے مطابق شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام یونین کونسلز میں خصوصی صفائی مہم چلائی جائے گی جبکہ عید سے قبل اور عید کے دنوں میں صفائی عملہ تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے گا۔سی ای او نے مزید کہا کہ شہر کی بڑی شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ، واشنگ اور پانی کا چھڑکاؤ تینوں شفٹوں میں جاری رکھا جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں