معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ سلمیٰ بٹ کا رمضان نگہبان سہولت بازار پیپلز کالونی کا دورہ

معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ سلمیٰ  بٹ کا رمضان نگہبان سہولت  بازار پیپلز کالونی کا دورہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ سلمیٰ بٹ نے رمضان نگہبان سہولت بازار پیپلز کالونی گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور دیگر متعلقہ افسر بھی ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری اشیا خورونوش مناسب نرخوں پر فراہم کرنا ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں