سنٹرل پنجاب قیادت پارٹی تباہی کی ذمہ دار :ارشاد سندھو

سنٹرل پنجاب قیادت پارٹی تباہی کی ذمہ دار :ارشاد سندھو

تمام تنظیمیں ختم کرکے اعلیٰ سطح قائدین کی کمیٹی کے ذریعے تقرریاں کی جائیں

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سنٹرل پنجاب کی قیادت پیپلزپارٹی کی تباہی ب کی ذمہ دار ہے راجہ پرویز اشرف کی عدم دلچسپی کا فائدہ اٹھا کر حسن مرتضیٰ نے جان بوجھ کر سنٹرل پنجاب میں متحرک اور فعال عہدیداران کو فارغ کرکے پسند نہ پسند کو اہمیت دی اور ڈمی لوگوں کو اہم عہدے دیئے ۔ سنٹرل پنجاب کی نااہل قیادت اور سنٹرل پنجاب میں ہونے والی حالیہ تقرریوں کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی کے چیف کوآرڈینیٹر ارشاد اللہ سندھو نے گوجرانوالہ جم خانہ میں سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع کے کوآرڈینیٹر کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر رانا رضوان کوآرڈینیٹر ضلع فیصل آباد شوکت باجوہ کوآرڈینیٹر ضلع پاکپتن ملک جمشید شہباز کوآرڈینیٹر ضلع شیخوپورہ میاں سعید طفیل کوآرڈینیٹر ضلع وزیر آباد رانا آفتاب کوآرڈینیٹر ضلع حافظ آباد ساجد شمیم سیکرٹری کوآرڈینیٹر عبدالجبار ڈھلوں ڈپٹی سیکرٹری پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی سنٹرل پنجاب سہیل چیمہ رائے شفیق پاکپتن رضوان رانا پرویز اقبال عارف والا افضل سیال عبدالخالق مت ورک منیر قمر واہگہ کاشف گیلانی شیخوپورہ رانا سرفراز حافظ آباد چوہدری فیضان چوہدری جبران یونس قیصر کھوکھر و دیگر ہمراہ تھے ۔ انہوں نے مزید کہا راجہ پرویز اشرف اور حسن مرتضیٰ نے جو دو ماہ قبل سنٹرل پنجاب میں تقرریاں کی ہیں انہیں فوری واپس لیا جائے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سنٹرل پنجاب کی تنظیمیں ختم کرکے اعلیٰ سطح قاہدین پر مشتمل کمیٹی کے ذریعے نئی تقرریاں کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں