دانتوں سے وزن اٹھانے کا مقابلہ ،منفردریکارڈ قائم
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں کوٹ کیشو میں دانتوں سے وزن اٹھانے کا مقابلہ ہوا جس میں علی عرف راجو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 کلووزنی بوری 32 مرتبہ اٹھا کر منفرد ریکارڈ قائم کیا۔
زین نے 22 مرتبہ، سمیع بلڈر نے 24 مرتبہ جبکہ ریحان بٹ نے 30 مرتبہ بوری اٹھائی مہمانِ خصوصی عبدالوحید اولکھ نے کامیاب کھلاڑی علی عرف راجو کو یادگاری شیلڈ پیش کی اس موقع پر علاقے کے معززین شہباز اولکھ، حسن الیاس، بلال احمد، نعیم امجد،طیب معاویہ اولکھ اور دیگر افراد نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انکی صلاحیتوں کو سراہا اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل ہو سکے ۔