مصنوعات کو یورپی منڈیوں میں متعارف کرایاجارہا:علی ہمایوں

مصنوعات کو یورپی منڈیوں میں متعارف کرایاجارہا:علی ہمایوں

اس حوالے سے پرتگالی قونصلیٹ کیساتھ ملکر جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی ہمایوں بٹ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کی مصنوعات کو یورپی منڈیوں میں متعارف کروانے کیلئے پرتگالی قونصلیٹ کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرتگال کے اعزازی قونصل جنرل افتخار فیروز کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں کیا۔ سابق سینئر نائب صدر حمیس گلزار بھی موجود تھے ۔ علی ہمایوں بٹ نے گوجرانوالہ کی صنعتی اہمیت اور برآمدی استعداد پر روشنی ڈالتے کہا کہ مقامی ایکسپورٹرز کو یورپی منڈیوں تک براہ راست رسائی فراہم کرنے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی تجارتی وفود کی تشکیل اور انکی روانگی کیلئے باقاعدہ طریقہ کار مرتب کیا جا رہا ہے ۔ اس اقدام سے مقامی صنعتکاروں کو نئی بین الاقوامی منڈیاں میسر آئیں گی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ چیمبر مقامی صنعت کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ اور ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے ۔اس موقع پر پرتگال کے اعزازی قونصل جنرل افتخار فیروز نے گوجرانوالہ چیمبر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی روابط کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کیے جائینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں