ٹریفک حادثات میں متعددافراد زخمی ہوگئے
کامونکے (نامہ نگار )ٹریفک حادثات میں متعددافراد زخمی ہوگئے ۔
ٹبہ محمد نگر کا سولہ سالہ رضوان موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ دیگر ٹریفک حادثات میں کسوکی روڈ کا اٹھارہ سالہ طیب، خان ٹاؤن کا پچاس سالہ اویس، چھ سالہ ایمان فاطمہ، شریف پورہ کی تئیس سالہ گلشن، تتلے عالی کا بائیس سالہ محمود اور واہنڈو کا چھیالیس سالہ شہباز شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔