پاک فوج ملک کا فخر ،امن و سلامتی کی ضامن ـ:علما
سیدنا صدیق اکبرؓ کا طرز حکمرانی امن،تعمیر و ترقی ،خوشحالی کی ضمانت ہے
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جماعت اہلسنت کے ممتاز عالم دین پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، مولانا اکبر نقشبندی اور صاحبزادہ نعمان صدیقی نے بزم نور مصطفٰے کے زیر اہتمام منصور والی میں شان ِحضرت سیدنا صدیق اکبرؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کا فخر اور امن و سلامتی کی ضامن ہے ،ایران، اسرائیل،امریکہ کشیدگی پر عالمی امن کیلئے پاکستان کا کردار ابھر کر سامنے آیا ہے ،اس موقع پر علامہ پروفیسر ارشد لنگاہ،وقار چیمہ ایم پی اے ،قاری سرفراز احمد لنگاہ،احمد حسین چیمہ،صوفی زاہد حسین قادری،ماسٹر لیاقت ،قاری افتخار،اویس مدنی، اعجاز قادری،قاری دانش،انوار کیلانی،اشفاق تارڑ، صوفی احسان،عبدالمجید اور دیگر نے خطاب میں کہا خلیفہ اول صدیق اکبر ؓ کا طرز حکمرانی امن و سلامتی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ۔