مرالی والا میں نشئی خاوند کابیوی بچوں پر تشدد ،مقدمہ درج
تتلے عالی(نامہ نگار)مرالی والا میں نشئی خاوند کابیوی بچوں پر تشدد ، اسلحہ تان لیا۔
تنزیلہ کی شادی22سال قبل مرالی والہ کے وحید شادی سے ہوئی جو تین سال سے نشہ کرتا ہے ،اس دوران اس نے گھر کا قیمتی سامان فروخت کر دیا اب نشہ کیلئے ساتھیوں کو بھی گھر لے آتا ہے جو مل بیٹھ کر نشہ کرتے ہیں نشہ کیلئے پیسوں کا بھی تقاضہ کرتا ہے ،گزشتہ روز وحید اپنے ساتھی امجد کو بھی ساتھ لے آیا اوور نشہ کرنے لگے منع کیا تو تشدد کا نشانہ بناڈالا بچے چھڑانے کیلئے آئے تو ان کو بھی مارا پیٹا،وحید نے بیوی پر اسلحہ تان لیا قتل کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔