موٹرسائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ میں تصادم، 1جاں بحق ،3 زخمی

موٹرسائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ  میں تصادم، 1جاں بحق ،3 زخمی

لالہ موسیٰ ( نمائندہ دنیا )موٹرسائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ کے تصادم میں 1 شخص جاں بحق ،3 زخمی ہوگئے ۔

کوٹلہ قاسم خاں کے قریب رکشے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئے جس سے اصغر عمر 67 سال، نجمہ شبیر عمر 40 سال، آسیہ بی بی عمر 50 سال اور ایک بچی زہرہ اعجاز عمر 7 ماہ سکنہ سکھ چیناں شدیدزخمی ہوگئے ، ریسکیو عملہ نے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ منتقل کر دیا جہاں شدید زخمی اصغر زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں