اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا ماڈل فروٹ ،سبزی ومیٹ مارکیٹ کا دورہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے سمبڑیال میں زیر تعمیر ماڈل فروٹ و سبزی اور میٹ مارکیٹ کا دورہ کیا ،
اس دوران انہوں نے جاری کام کا جائزہ لیا اور کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے میٹ مارکیٹ میں قیمتوں کاجائزہ لیا اور دکانداروں کو جاری ریٹ لیسٹ سے تجاوز نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی ۔