اسلام کے فروغ کیلئے مدارس کا قیام لازم:پیر اجمل رضاقادری

اسلام کے فروغ کیلئے مدارس کا قیام لازم:پیر اجمل رضاقادری

محلہ سید پورہ میں جامعہ عائشہ صدیقہ اللبنات کی افتتاحی تقریب سے خطاب

راہوالی (نمائندہ دنیا )ام لموالمنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ،حضرت خدیجہ ؓ، حضرت فاطمہ ؓکی سیرت تمام مسلم امہ کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے انکی سیرت پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتی ہیں جبکہ معاشرے کے سدھار اور ادلاد کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے خواتین کا دینی و دنیا وی تعلیم سے مالامال ہونا ضروری ہے اور جہالت کے خاتمے میں دینی تعلیم ہی بہتر کردار ادا کرسکتی ہے ان خیالا ت کا اظہار علامہ پیر اجمل رضا قادری نے محلہ سید پورہ ترگڑی روڈ پر زیر صدارت خواجہ نوید حسین زیر سرپرستی علامہ عدنان سلطانی جامعہ عائشہ صدیقہ اللبنات کی منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے فروغ کے لیے دینی مدارس کا قیام لازم ہے دینی ادارے اسلام کے مضبوط قلعے ہیں انکی تعمیرمیں حصہ لینے والے خوش قسمت ہیں جو کل قیامت کو جنت میں داخل ہونگے ان اداروں سے اسلام کے چشمے پھوٹتے ہیں جہاں سے تعلیم حاصل کرکے خواتین و مرد معاشرے کو جہالت سے پاک کر سکتے ہیں اور اپنی زندگی کو سنوار سکتے ہیں۔تقریب میں علامہ امتیاز سلطانی ،علامہ پیر سیدریاض حسین شاہ ،قاری آصف ،قاری تنویر اکبر ڈوگر ،پیر سید عقیل شاہ، پیر سید یاسر شاہ،پیر صوفی غلام علی سلطانی ،علامہ آفتاب سلطانی ،غلام مصطفی ،خالد ملک ، عبدالعزیز ودیگرتھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں