بااثر افراد کا شہرای پر تشدد ‘ملزم گرفتار

 بااثر افراد کا شہرای پر تشدد ‘ملزم گرفتار

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)تھانہ کسوکی کے علاقہ میں بااثر افراد کا شہری پر تشدد ،ڈی پی او کامران حمید نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیکررپورٹ طلب کرلی۔

ایس ایچ او کسوکی نے  ایکشن لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا۔جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ،قانونی کارروائی جاری ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او کامران حمید کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ شہری کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں