حافظ آبادمیں ارتھ آور منایاگیا
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ارتھ آور منایا گیا۔
اس سلسلہ میں محکمہ تحفظ ماحولیات اور محکمہ جنگلات کی جانب سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پودے لگائے گئے اور آگاہی واک بھی کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم حمید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات ابو ذر ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اکرام اﷲ سندھو، اسسٹنٹ محکمہ تحفظ ماحولیات ایم زمان نے پودے لگائے۔ اس موقع پر ضلعی افسروں کاکہنا تھا کہ حکومت کے احکامات پرصوبہ بھر میں ارتھ اور منانے کا مقصد توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ اپنی زمین اور ماحول کو خوشگوار ، سر سبزو شاداب بنانا ہے ۔ ارتھ آور کے سلسلہ میں تمام دفاتر ، گھروں اور کاروباری مراکز میں ایک گھنٹہ کے لیے تمام غیر ضروری روشنیاں بند کی گئیں۔انکاکہنا تھا کہ عوا م اور بالخصوص نوجوان نسل میں اس طرح کے اقدامات کی آگاہی دینا ہے ۔ارتھ آور کے سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی قیادت میں آگاہی واک سمیت لوگوں میں پودے بھی تقسیم کیے گئے ۔