کیری ڈبہ سے تصادم پر موٹر سائیکل سوار ماموں بھانجی زخمی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) کینال روڈ پرکیری ڈبہ سے تصادم میں موٹر سائیکل سوار ماموں بھانجی زخمی ہوگئے ۔
حادثے میں محلہ رڑوالہ کا رہائشی 32سالہ مدثر اور اسکی بھانجی 16سالہ جویریہ شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیوٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا۔ تاہم تشویشناک حالت پر دونوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔