گجرات چیمبر آف کامرس کی موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح
گجرات (نامہ نگار )ممبران کی سہولت کیلئے گجرات چیمبر آف کامرس کی موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا گیا،
افتتاح احمد حسن صدر گجرات چیمبر آف ، ناصر محمود گروپ لیڈر ، اشفاق رضی گروپ لیڈر ، فیاض عالم سیکرٹری شاہین گروپ، اکرام افضل بٹ سینئر نائب صدر، ایگزیکٹو ممبران اور سابقہ صدور کے ہمراہ کیا۔ممبران گجرات گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور سے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر کے بذریعہ جیز کیش ایپ اپنی ممبر شپ فیس ادا کر اورنئی ممبر شپ کر سکتے ہیں۔ ممبران کو ایپ بارے بریفنگ بھی دی گئی۔