لڑائی جھگڑوں میں خواتین پر تشدد

لڑائی جھگڑوں میں خواتین پر تشدد

کامونکے (نامہ نگار )لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر کالی صوبہ کی زنیرا اور رسولاں پر محلہ ارسلان نے تشدد کیا۔ معمولی تنازعہ پر سکھانہ باجوہ کی ثمینہ کو اُسکی ہمسائی فرح نے تشدد کرکے زخمی کردیا۔ سکھانہ باجوہ کے فیاض کی بیوی سے ہمسائے زبیر، ثمینہ اور ایمان فاطمہ نے مارپیٹ کی جبکہ اکبر گھنوکی کے محبوب، زین اور بہران نے شہباز، اُسکی بھابھی نازیہ اور بہن فاطمہ پر بدترین تشدد کیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں