بازار میں خریداری کے دوران شہری کی جیب کٹ گئی، ملزم فرار

بازار میں خریداری کے دوران  شہری کی جیب کٹ گئی، ملزم فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے لئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں جمیل نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں