بھلووالی :بھکارن نے خاتون کے کان سے بالیاں نوچ کر زخمی کر دیا

 بھلووالی :بھکارن نے خاتون کے  کان سے بالیاں نوچ کر زخمی کر دیا

موترہ (نامہ نگار) تھانہ موترہ کے علاقے بھلووالی میں بھیک مانگنے آئی خاتون نے سمیع اللہ کی پھوپھو کے کان سے زبردستی طلائی بالیاں نوچ لیں اور مزاحمت کرنے پر چھری کے وار کر کے انہیں زخمی کر دیا۔

۔بتایا گیا ہے کہ سمیع اللہ اپنی پھوپھو کے گھر موجود تھے کہ ایک بھیک مانگنے والی خاتون داخل ہوئی اور پانی مانگا۔ پانی دینے پر خاتون نے پھوپھو کے کان سے بالیاں نوچ لیں، اور جب پھوپھو نے اس کا ہاتھ پکڑا تو خاتون نے چھری نکال کر حملہ کیا جس سے پھوپھو کا ہاتھ زخمی ہوا۔ خاتون کی شناخت سلمیٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں