ڈگری کالج کی طالبات کا مستقبل فیس جمع نہ کروانے کی وجہ سے خطرے میں
احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا) دلاور چیمہ کے دلاور چیمہ ڈگری کالج کی فورتھ ائیر کی آٹھ طالبات کا مستقبل فیس کے مسائل کے باعث داؤ پر لگ گیا ہے ۔
والدین کا الزام ہے کہ ادارے کی پرنسپل میڈم ثروت نے طالبات کی فیس وصول کرنے کے باوجود اسے متعلقہ محکمے میں جمع نہیں کروائی، جس کی وجہ سے طالبات کا سالانہ امتحان میں داخلہ ممکن نہیں ہو سکا۔اس واقعے پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے نوٹس لیتے ہوئے والدین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ اور اعلیٰ سطح پر تحقیقات اور طالبات کے سالانہ داخلہ کی مکمل ضمانت دی۔ ادارے کی پرنسپل سے موقف حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کوئی بیان دینے سے انکار کر دیا۔