ارتالی ورکاں میں فائرنگ‘ 30سالہ نوجوان جاں بحق

 ارتالی ورکاں میں فائرنگ‘ 30سالہ نوجوان جاں بحق

وقاص اپنی بیٹھک میں بیٹھاتھا، عامر اور ساتھیوں نے فائرنگ کر دی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) ارتالی ورکاں میں فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔بتایاگیاہے کہ وقاص اپنی بیٹھک میں موجود تھا کہ اسی دوران عامر اور دیگر ملزموں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ گولی اس کی گردن پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ تتلے عالی پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں