وزیرآباد:پیر میٹھا قبرستان کی خستہ حالی، اصلاح کا مطالبہ

 وزیرآباد:پیر میٹھا قبرستان کی خستہ حالی، اصلاح کا مطالبہ

سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور صفائی کا نظام مستقل کیاجائے :شہری

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر کے قدیمی پیر میٹھا قبرستان کی خستہ حالت سے شہری شدید پریشان ہیں، کیونکہ قبرستان میں صفائی، سکیورٹی اور انتظامی امور مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور حالات دن بہ دن ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تدفین کے مراحل، قبروں کی لپائی اور جنازہ کے دوران چندہ اکٹھا کرنے جیسے امور میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیر میٹھا قبرستان کی کمیٹی بحال کی جائے یا نئی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ مسائل فوری طور پر حل کیے جا سکیں، قبرستان کی چار دیواری مضبوط کی جائے ، سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور صفائی کا نظام مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جائے تاکہ اس مقدس مقام کا تقدس محفوظ رہ سکے ۔اہلِ وزیرآباد نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے قبرستان کی ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور اصلاحات کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں