تین دوستوں پر تشدد 14ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
موترہ (نامہ نگار)موضع دھرم کوٹ میں تین دوستوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے 14 نامزد اور چار نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
عمران اپنے دوستوں حماد اور حسنین کے ہمراہ آئس کریم کی دوکان پر موجود تھے کہ اس دوران ملزموں سلمان، ذوالقرنین، عمیر، زین، عمر، محبوب، فہد، قمر اللہ، حفیظ اللہ، حمد اور چار نامعلوم افراد نے انہیں زخمی کر دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔