نوشہرہ ورکاں میں فارن ایج کنسلٹنٹ آفس کا باقاعدہ افتتاح
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے فارن ایج کنسلٹنٹ آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
تقریب میں پنجاب بار کونسل کے ممبران چوہدری ظہیر احمد چیمہ اور چوہدری محمد نوید وڑائچ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ رانا فرحان علی خان، چوہدری ثناء اللہ ورک، چوہدری جمشید سلطان ورک، فارن ایج کنسلٹنٹ کے چیئرمین شیخ احمد ظہور اور سی ای او عکرش رؤف سمیت وکلاء برادری اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر فارن ایج کنسلٹنٹ کے ڈائریکٹر فیصل اسلم وڑائچ نے بتایا کہ ادارہ بیرونِ ملک تعلیم، سیاحت اور روزگار کے خواہشمند افراد کو مکمل اور مستند رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایج کنسلٹنٹ کا ماضی شفاف خدمات اور کامیاب کیسز سے بھرپور ہے اور مستقبل میں بھی نوجوانوں کو قانونی اور درست طریقہ کار کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کے مواقع فراہم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔