گھریلو جھگڑے پر بیٹیوں اور داماد سے ملکر خاوند کو مارڈالا
بکھڑیوالی روڈ پر عصمت طاہرہ اوردیگرنے 45سالہ سیف اللہ کوموت کے گھاٹ اتارامقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج ‘ بیوی عصمت طاہرہ کو گرفتار کر لیا گیا
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار) بکھڑیوالی روڈ پر گھریلو جھگڑے کے دوران 45سالہ سیف اللہ کو بیوی عصمت طاہرہ، بیٹیوں ماریہ، مریم، لائبہ، ادیبہ اور داماد نے مل کر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ لدھیوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی۔مقتول کے بھائی غلام حسین کی درخواست پر پولیس نے بیوی، بیٹیوں اور داماد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور عصمت طاہرہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔