تتلے عالی:بارش سے دیہات میں بجلی غائب ‘پانی کی قلت

 تتلے عالی:بارش سے دیہات میں بجلی غائب ‘پانی کی قلت

تعمیر کیلئے کھودی کامونکی نوشہرہ ورکاںروڈ دلدل میں تبدیل، نشیبی علاقے زیر آب

تتلے عالی(نامہ نگار )طوفانی بارش کے باعث تتلے عالی سمیت بیسیوں دیہات48گھنٹے سے بجلی غائب ،مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارش ہفتہ کے روز بھی رات گئے تک جاری رہی،آندھی اور طوفانی بارش سے 48گھنٹے گزرنے کے باوجود بیسیوں قصبے ودیہات تاریکی میں ڈوبے رہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا ہے ،گندم کے کاشتکاروں میں بھی تشویش کی لہر دوڑگئی ہے ،بارش سے تعمیر کیلئے کھودے گئے کامونکی اور نوشہرہ ورکاں روڈ دلدل میں تبدیل ہوگئے ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں