مسنگ مین ہول رنگ اور کورز نصب کرنے کیلئے واسا کا عملہ متحرک
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں مسنگ مین ہول رنگ اور کورز کو فوری طور پر نصب کرنے کیلئے واسا کا عملہ متحرک ہے ۔
ایم ڈی واسا شبیر حسین بٹ نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر بھر میں مین ہولز کی مسلسل نگرانی کریں اور مسنگ کورز کو فوری طور پر تبدیل کریں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔واسا انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی علاقے میں مین ہول کور غائب ہو تو فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کر کے کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔