گوجرانوالہ ڈویژن کرکٹ ٹیم کیلئے ٹرائلز مکمل،16کھلاڑی منتخب
جناح سٹیڈیم میں ٹرائلز میں ڈویژن بھر سے 73کھلاڑیوں کی شرکت
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ڈویژن کرکٹ ٹیم کیلئے ٹرائلز مکمل، میرٹ پر آنیوالے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا، گزشتہ روز جناح سٹیڈیم میں ہونے والے گوجرانوالہ ڈویژن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے گوجرانوالہ سمیت ڈویژن بھرکے اضلاع کے 73 کھلاڑیوں نے شرکت کی ، ان میں 10 کھلاڑی انڈر 23، دو انڈر 19اور 4اوپن ایج کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹرائل ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرینی ساجد اور تحصیل سپورٹس آفیسر اعظم پال نے لئے ، ٹرائل کے دوران 32 بیٹرز، 29 فاسٹ بائولرز اور 9سپن بائولرز نے حصہ لیا اور میرٹ پر آنے والے 16کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا، ٹرائل میں منتخب ہونے کھلاڑی انٹر ڈویژن مقابلوں کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن کی نمائندگی کرینگے ۔