جونیئر کلرک کی 20اسامیوں کیلئے 20امیدوار کامیاب

جونیئر کلرک کی 20اسامیوں کیلئے 20امیدوار کامیاب

اوپن میرٹ، ویمن کوٹہ اور اقلیتی کوٹہ کے تحت تمام اسامیاں پُر کر دی گئیں

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور میں جونیئر کلرک کی 20 اسامیوں کے لیے امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے دیا گیا ہے اور سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور میں جونیئر کلرک کی 20 اسامیوں کے لیے 20 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ اوپن میرٹ، ویمن کوٹہ اور اقلیتی کوٹہ کے تحت تمام اسامیاں پُر کر دی گئی ہیں جبکہ ملازمین کے بچوں کے کوٹہ کی دو اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث اوپن میرٹ میں شامل کر کے پُر کی گئی ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں عدنان طاہر، محمد حمزہ اور محمد امجد شامل ہیں۔کامیاب امیدواروں کی فہرست پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں