کالعدم تنظیم کے رکن کو 5سال قید بامشقت کی سزا
لاہور(اے پی پی)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد کالعدم تنظیم کے ۔۔۔
رکن اطلس خان کو جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی جبکہ عدالت نے ملزم کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا ۔ فیصلے کے وقت ملزم اطلس خان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا اور سزا سنائے جانے کے بعد اسے دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔