مولانا ظفر علی خان سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں ڈی سی کی طلبہ سے ملاقات

مولانا ظفر علی خان سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں ڈی سی کی طلبہ سے ملاقات

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے مولانا ظفر علی خان سپیشل ایجوکیشن سنٹر،

سول لائن کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور زیر تعلیم سپیشل طلبا و طالبات سے ملاقات کی۔انہوں نے تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا اور بچوں سے ان کے مسائل، ضروریات اور تعلیمی ماحول کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سپیشل بچوں کے ہنر، تخلیقی صلاحیتوں اور سیکھنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے اسے مزید محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں