ڈی پی او گجرات کازیرِ تعمیر لیڈی ہاسٹل کی عمارت کا دورہ
گجرات (نامہ نگار )ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے زیرِ تعمیر لیڈی ہاسٹل کی عمارت کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسر وں نے انہیں منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔